ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی :کتےکے ساتھ کھیلتی ہوئی بچی گرم برتن میں گرگئی

سرسی :کتےکے ساتھ کھیلتی ہوئی بچی گرم برتن میں گرگئی

Tue, 20 Sep 2022 19:21:16    S.O. News Service

سرسی:20؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)گھر کے صحن  میں کتے کےساتھ کھیلتی ہوئی ڈھائی سال کی بچی ، جانوروں کو چاول دینےوالے بڑے گرم برتن میں گر کر موت کا شکار ہوگئی۔ واردات سرسی کے سوندا دیہات کے نرسگل کے قریب پیش آیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ریشما منجوناتھ مراٹھی کی معصوم بچی گھر کے صحن میں کتے کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔ اسی دوران جانوروں کو چارہ دینے کےلئے  گرم کر کے رکھے ہوئے بڑے برتن  میں گرگئی جس کے نتیجے میں پوراجسم جل گیا، اسے فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کارگر نہ ہونےکی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوگئی ۔ معاملےکو لےکر سرسی کے مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کیاگیا ہے۔


Share: